سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ضلع میں ایک انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد رنگ لیڈر شمروز عرف شینے مارا گیا۔

دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، آپریشن میں دہشت گرد منصور ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے