سیاسی استحکام نہ ہو تو ریاست کی رٹ کمزور ہو جاتی ہے، قبلہ ایاز

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو تو ریاست کی رٹ کمزور ہو جاتی ہے۔ قبلہ ایاز نے کہا کہ ہماری کوشش رہی کہ جعلی عاملوں کا اثر و رسوخ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی جعلی عامل نظر آتے ہیں جو طاقتور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام لاپتہ بچوں سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےقبلہ ایاز نے کہا کہ ریاست کی رٹ کمزور ہونے سے غیر قانونی کام کرنے والے طاقتور ہوتے ہیں۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ سیاسی استحکام کے پاکستان میں بہت کم مواقع آئے ہیں۔ 2013 کے بعد عدم استحکام میں اضافہ ہوا۔ جرائم میں اضافے کی وجہ سے بچوں کو اغوا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پولیس اور دیگر اداروں کے ہمراہ بچوں کی گمشدگی کے معاملات پر کام کر رہی ہے۔ زینب الرٹ بل پر ہم نے تجویز دی کہ کڑی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے