واٹس ایپ پالیسی

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو مطمئن کرنے کی کوششیں تیز

کیلیفورنیا (پاک صحافت) آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی سے متعلق اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ صارفین کو مطمئن کرنے لئے واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے براہ راست ایپ میں موجود اسٹیٹس فیچر کے ذریعے رابطے میں رہے گا۔ اسی سلسلے میں اب صارفین کے اسٹیٹس آپشن میں سرفہرست واٹس ایپ کی جانب سے چار اسٹیٹس اپ لوڈ کیے گئے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایپلوڈ کئے گئے پہلے اسٹیسٹس کے مطابق ، واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو اسٹیس سیکشن میں مزید فیچراور اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ کرے گا۔ جبکہ واٹس ایپ نے اگلے اسٹیسٹس میں کہا ہے کہ ایک نئی چیز جو نئی نہیں ہے وہ آپ کی رازداری یعنی پرائیویسی کیلیے ہمارا عزم ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ کے تیسرے اسٹیٹس میں صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ مزید اپ ڈیٹ کے لیے دیکھتے رہیں ۔

واضح رہے کہ اگلے اور آخری اسٹیٹس نے واٹس نے ایک بار پھر صارفین کو وضاحت پیش کی ہے واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے صارفین کے کی کالز یا پیغامات واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ سن یا دیکھ نہیں سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پرائیویسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے صارفین تیزی سے واٹس ایپ کا استعمال چھوڑ رہے ہیں اور ایسے میں صارفین کے تحفظات کو دور کرنے اور انہیں روکنے کے لیے واٹس ایپ نے بھی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے