چوہدری شجاعت

پی ڈی ایم سربراہ کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان  ڈیمورکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے  کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین  کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں  مولانا فضل الرحمان کا رجوش استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونی والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے  اپوزیشن کی جماعتیں سرگرم ہیں۔  جکہ ان کی جانب سے نمبر  گیم پوری ہونے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے