رانا ثناءاللہ

ریاست مدینہ کے دعویدار نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ

سیالکوٹ (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو علم ہونا چاہئے کہ مہنگائی کے ہم ذمہ دار نہیں جو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کا دعوی کرتا تھا اس نے ایسے معاہدے کئے جس سے عوام پر مہنگائی کے بم گرنا شروع ہوگئے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ غریب عوام کے لئے کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا، اُسے پاکستان اور غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں معاشی استحکام میں رکاوٹ بننے کے لئے آئی ایم ایف کو لکھا گیاخط اس کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جن معاشی مشکلات کا شکار ہے ایسے حالات میں صرف معاشی استحکام کو ترجیح دینی چاہیے مگر جیل میں بیٹھے قیدی کو اب بھی اقتدار کی فکر ہے اُسے پاکستان اور عوامی مشکلات کی کوئی فکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے