شرجیل میمن

سندھ حکومت 78 لاکھ خاندانوں کو سستے آٹے کیلئے پیسے دے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت 78 لاکھ خاندانوں کو سستے آٹے کیلئے پیسے دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیا جائے گا، 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو یہ پیسے دیے جائیں گے۔ مہنگائی کے اس طوفان میں یہ عوام کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ میں آٹے کی مد میں ساڑھے 15 ارب روپے سبسڈی دیں گے، سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں میں سندھ حکومت نے بڑھ چڑھ کر کام کیا، ساڑھے 8 ارب روپے گندم کی کاشت میں سندھ حکومت حصہ ڈال رہی ہے، سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جہاں تک ہوسکے لوگوں کو ریلیف دے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر جرمانے کی رقم بڑھائی جا رہی ہے، ان کی دکانوں کو سیل کرنے کے بھی اختیارات دیے جا رہے ہیں، ان کا سامان ضبط کر کے نیلام کیا جائے گا۔ سندھ بھر میں بچت بازار بنائے جا رہے ہیں، وزراء اور مشیروں کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، سندھ حکومت آٹے کی مد میں فی خاندان کو 2 ہزار روپے دے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ کوشش کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے