ترجمان پاک فوج

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری پر حملے کے لئے پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے وزارت خارجہ کا بیان کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری واقعے پر وزارت خارجہ نے بہت واضح بیان جاری کردیا ہے جس کے بعد سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔ قیاس آرائیوں اور اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے جس کا جو دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف کی کارروائیوں میں مصروف تھا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی خود فلڈ ریلیف کی نگرانی کررہے تھے۔ لسبیلہ کےقریب موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اور یکم اگست کے بعد سے ہم سب کرب سےگزر رہے تھے، اس بیان کی وجہ یہ ہے اس سانحے کے بعد سوشل میڈیا پر غلط اور لغو پروپیگنڈا ہوا، یہ پروپیگنڈا اور اس طرح کی قیاس آرائیاں کرنا بہت ہی حساس تھا، اس پروپیگنڈے سے ادارے اور شہدا کے لواحقین کو دکھ اور تکلیف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے