شیری رحمان

سلیکٹڈ حکومت کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔ شیری رحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمن کا کہنا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔ عمران خان کو اقتدار کی ہوس اور خیالی دنیا سے باہر نکل کر حقیقی دنیا کو بھی دیکھنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حالیہ ناکامیاں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ اب نااہلوں کے ٹولے کے پاس گھر جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

سینیٹر شیری رحمن کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سینیٹ کی نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار، وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت، پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک کا سامنے آنا، خیبرپختونخواہ میں تین مشیروں کے یکدم استعفے، یہ سب نوشتہ دیوار ہیں مگر خان صاحب کے آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے