بلاول بھٹو

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کر دیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے ایک غلط فیصلے کے سبب دہشت گردی دوبارہ لوٹ آئی۔ ماضی میں دہشت گردوں کو جیلوں سے نکال کر آزاد کردیا گیا، جو لوگ دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ان کو واپس لایا گیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان اور عوام سے پوچھے بغیر دہشت گردوں سے مذاکرات کئے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے ان فیصلوں سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا۔ اس کے سبب قوم کو ایک بار پھر قربانیاں دینی پڑ رہی ہیں۔ فوج اور پولیس آج بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں دیوارِ شہدا اچھا فیصلہ ہے، چیف جسٹس پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بھٹو ریفرنس سننے کا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازع علاقہ ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے