طیبہ گل

سابق چیئرمین نیب کیخلاف مزید ثبوت مانگے گئے تو فراہم کروں گے۔ طیبہ گل

اسلام آباد (پاک صحافت) طیبہ گل کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کے خلاف اگر مجھ سے مزید ثبوت مانگے گئے تو وہ بھی فراہم کروں گی، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل کا کہنا ہے کہ 45 دن انہیں اور ان کے شوہر کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ان کی مرضی کے برخلاف حبس بیجا میں رکھا گیا اور موبائل بھی لے لیے گئے تھے۔ طیبہ گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے الزامات کے تمام تر ثبوت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر دیے ہیں۔

طیبہ گل کا مزید کہنا ہے کہ اگر مزید ثبوت مانگیں گے تو فراہم کر دیے جائیں گے۔ ویڈیو میں سامنے آنے والی باتیں ہراسانی کے الزام کو صحیح ثابت کرتی ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کیسز ختم ہوگئے اور اپوزیشن کے خلاف کیسز میں تیزی آگئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے