شہباز شریف

مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے، وزیر اعظم کا واضح اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ راتوں رات مہنگائی کم نہیں کرے گا، مہنگائی سے انکار کرنا خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔

تفصیلات لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے واضح پیغام میں کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اس کا انعقاد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگر اللہ نے کسی اور کو موقع دیا تو ہم بھرپور تعاون کریں گے ، اگر ’تم‘ اور ’میں‘ کو چھوڑ کر ’ہم‘ نہ بنے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ نے خود کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیں گے ، آئی ایم ایف پروگرام گھی یا مٹھائی نہیں معیشت کو استحکام دینے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے