پاک فوج

پاک فوج کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوان سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھی علاج میں مصروف عمل ہیں جبکہ متاثرین مین راشن اور پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی کی میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرین کے علاج میں کا کام کررہی ہیں فوجی اہلکار راشن اور پکا ہوا کھانا بھی ضرورت مند افراد میں تقسیم کررہے ہیں۔ بلوچستان میں آرمی اور ایف سی کے جوان کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، لورالائی، ژوب اور نوشکی میں امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ نصیرآباد، دکی اور لسبیلہ میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل چھاونی سے جوان خیرپور پہنچ کر سیلاب متاثرین کی مدد کررہے، وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازیخان میں بھی ریلیف کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے