اے این پی

اے این پی کیجانب سے نگران وزیراعلی کے پی کیلئے ظفر اللہ خان کا نام تجویز

پشاور (پاک صحافت) اے این پی نے نگران وزیراعلی کے پی کیلئے ظفر اللہ خان کا نام تجویز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اجلاس طلب کیا، اجلاس میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں سردار حسین بابک، سردار یوسف، نگہت اورکزئی اور شگفتہ ملک نے شرکت کی۔ جس میں نگراں وزیراعلی کے نام پر مشاورت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک پلیٹ فارم پر ہے، اجلاس کا مقصد ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا، وزیراعلی محمود خان کی جانب سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی گئی۔ سردار یوسف نے کہا کہ نگران وزیراعلی کے نام سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما غلام احمد بلور کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی اور گورنر غلام علی کی بیٹھک ہوئی، اے این پی نے نگران وزیراعلی کیلئے ظفر اللہ خان کا نام تجویز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے