پرویز خٹک

خیبرپختونخوا سے میری کارکردگی نکال دیں تو یہاں کھنڈر نظر آئیں گے۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے میری کارکردگی نکال دیں تو یہاں کھنڈر نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پختونوں نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو بھاری منڈیٹ دیا مگر یہاں محرومیاں ختم نہ ہوسکی۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور پختونوں کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میدان میں نکلا ہوں، آج اس صوبے سے پرویز خٹک کی کارکردگی نکال دیں تو یہ صوبہ کھنڈر نظر آئے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے، ملک کے عوام آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ میری یہ خواہش تھی کہ یہ چور اکھٹے ہوکر میرا مقابلہ کریں، میری دلی خواہش پوری ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے