بلاول بھٹو

خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، پوری قوم دہشتگردوں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح  رہے کہ شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب  اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے