پی پی چیئرمین

خواتین کو خودمختار بنانا پی پی پی کا منشور اور ہر قسم کے امتیازی سلوک کا خاتمہ نصب العین ہے، بلاول

مانسہرہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کو خودمختار بنانا پی پی پی کا منشور اور صنفی امتیاز سمیت ہر قسم کے امتیازی سلوک کا خاتمہ نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو خواتین کے لیے محفوظ ملک بنائے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے مانسرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسی سوچ موجود ہے، جو خودمختار خاتون سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ اس زوال پذیر سوچ سے ہر پاکستانی عورت کو ہر روز کسی نہ کسی شکل میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرددار ی نے متاثرہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ جیسی بھادر اور باصلاحیت خواتین ہی پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، قوم کا فخر ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے نے خاتون افسر پر حملے میں ملوث ملزمان کو واقعی قرار سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (پاک صحافت) سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں سعودی وزارتِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے