نیئر بخاری

حکومت کو چلانے کی بنیادی ذمہ داری ن لیگ کی ہے۔ نیئر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کو چلانے کی بنیادی ذمہ داری ن لیگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں مخلوط حکومت بن رہی ہے، پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارتیں نہیں لیں گے۔ ملک میں بہت مسائل ہیں، مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حلف وہ اٹھاتا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری ہو، اسپیکر بغیر نوٹی فکیشن کسی کا حلف نہیں لے سکتا، نوٹی فکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، پی ٹی آئی والوں نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو مخصوص نشستیں نہیں ملتیں، مخصوص نشستیں صرف سیاسی جماعتوں کو ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے