شہباز شریف

حکومت میں آکر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔ شہبازشریف

جھنگ (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آج جھنگ شاہ جیونہ پہنچے، تو فیصل صالح حیات نے ان کا استقبال کیا، رانا ثناءاللہ اور ملک احمد خان بھی صدر ن لیگ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے حضرت شاہ جیوانہ کے دربار پرحاضری دی، اور پھر مخدوم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات سے ملاقات کی، اور ایک بار پھر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، جسے فیصل صالح حیات نے قبول کرلیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ جیونہ میں حاضر ہوکر بہت خوشی ہورہی ہے، اور فیصل صالح حیات ن لیگ کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری جماعت کو جھنگ میں تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کی نیک خواہشات اور تمنائیں لے کر آیا ہوں، حکومت میں آکر عوام کی خدمت کریں گے، نوازشریف کی سربراہی میں نئےسفر کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے