عمران خان

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر  میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ خیال رہے کہ بشریٰ بی بی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر اور فرح گوگی سمیت دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر  میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے گھڑی کی خرید و فروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے