بلاول بھٹو زرداری

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی صورتِ حال کسی وقت بھی خطرناک ہوسکتی ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ملک میں پیدا ہونے والی کورونا کی مجموعی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس انداز میں کورونا کو ہینڈل کر رہی ہے، صورتِ حال کسی وقت بھی خطرناک ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد سے ٹیلیفونگ گفتگو میں بلاول بھٹو نے کورونا وائرس سے ملک میں پیدا مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم بہت خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا میں تمام لوگ احتیاط کریں، بھارتی ویرینٹ بہت خطرناک ہے، سب کو احتیاط کرنی ہوگی۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کی عید کی مبارک باد دی اور دونوں ہی رہنماؤں کو جلد ملاقات کرنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے