سعد رفیق

بانی پی ٹی آئی اپنی انتقامی سیاست کا مزہ چکھ رہے ہیں، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی انتقامی سیاست کا مزہ چکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کاش بانی پی ٹی آئی جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں سندھ کا خون چوسنے والوں کو چوتھی بار صوبے پر مسلط نہ کیا جائے۔ چوتھی بار مسلط کیا تو سندھ کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرلیں، اس کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اپنی انتقامی سیاست کا مزہ چکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے