اسرائیل کا جوبائیڈن کو فلسطین میں‌ یہودی آبادکاری جاری رکھنے کے لیئے نئی تجویز پیش کرنے کا اعلان

اسرائیل کا جوبائیڈن کو فلسطین میں‌ یہودی آبادکاری جاری رکھنے کے لیئے نئی تجویز پیش کرنے کا اعلان

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں‌ یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے بارے میں امریکی انتظامیہ اور صدر جوبائیڈن کے سامنے ایک نئی تجویز پیش کرے گی تاکہ امریکا کی طرف سے فلسطین میں‌ یہودی آبادکاری پر مخالفت روکی جاسکے۔

عبرانی اخبار یسرائیل ھیوم نے جمعہ کے روز شایع کی گئی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان عالمی سطح کی سرگرمیوں ‌میں ایک حل طلب مسئلہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری کا بھی شامل ہے، اسرائیلیوں‌ کو خدشہ ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطین میں‌یہودی آباد کاری کی مخالفت کرے گی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں سیاسی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تل ابیب اعلانیہ طور پر امریکا کے ساتھ یہودی آباد کاری کے معاملے پر نہیں الجھے گا اور سابق صدر براک اوباما کے دور جیسے حالات پیدا نہیں کیے جائیں گے۔

عبرانی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکی انتظامیہ کے سامنے یہ تجویز پیش کرے گی کہ وہ گذشتہ چار سال دوران یہودی آبادکاری سے متعلق اپنائی گئی پالیسی کو برقرار رکھے۔ صدر جوبائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو جاری رکھیں، اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان کوئی تنائو پیدا نہیں ہوگا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ تجویز اسرائیلی کابینہ کے چار سال قبل ہونےوالے ایک خفیہ فیصلے کا حصہ ہے۔ سابق امریکی صدور نے اسرائیل کی طرف سے اس نوعیت کی تجاویز پرپہلے بھی جزوی طور پرعمل درآمد کیا، گذشتہ امریکی حکومتوں نے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں محدود پیمانے پر آباد کاری کی اجازت دے رکھی تھی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے سے اسرائیل کو غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں اندھا دھند آبادکاری کی اجازت نہیں دیتا مگر اس سے صہیونی ریاست کو اپنے آباد کاری اور صنعتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے کافی حد تک سہولت مل جاتی ہے۔

یسرائیل ھیوم کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کا سلسلہ آزادی کے ساتھ جاری رکھا۔

امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن کو غرب اردن میں آباد کاری کے چار منصوبوں پرعمل درآمد کی اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے