مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا اے پی سی بلانے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران تینوں قائدین نے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، اس کی تائید کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ انتخابات کی نگرانی کرنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے