رانا ثناء اللہ

جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے لئے خطرے کاباعث ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ ابھی نہیں بنا، بلکہ یہ گروپ بہت پہلے سے موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ پہلے سے ہی موجود تھا بس اعلان ابھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین گروپ ہم سے رابطہ کرے گا تو ہم اس پر ضرور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ م نہیں چاہتے کہ عثمان بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آ جائیں، ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لیکن اس کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے