اسحاق ڈار

جوہری توانائی کے پُرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات شیئر کرنے کو تیار ہے، وزیر خارجہ

(پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے پُرامن مقاصد کے لیے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔

برسلز میں جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بیلجیئم حکومت اور آئی اے ای اے کا اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کےلیے اہم ترجیح ہے، ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کےلیے قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔ ہم نے کوپ 28 میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی کے پُرامن مقاصد کےلیے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان آئی اے ای اے کا فعال شراکت دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے