شہباز شریف

جنوبی پنجاب کو مِنی لاہور نہ بنایا تو نام شہباز نہیں۔ شہباز شریف

راجن پور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو مِنی لاہور نہ بنایا تو نام شہباز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے راجن پور میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار جو 4 سال پنجاب کا وزیراعلی رہا اس نے علاقے کی صحیح خدمت نہیں کی، عثمان بزدار کے پاس پیسہ بھی تھا مگر وہ یہاں کی حالت نہ بدل سکا، عثمان بزدار کی جگہ اور کوئی ہوتا تو اس علاقے کی تقدیر بدل چکی ہوتی، عثمان بزدار کے پاس جادو ٹونے والے بھی تھے مگر کچھ نہ کرسکا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں بھی آپ کا ساتھ دیا، سیلاب کے دنوں میں آرام سے نہیں بیٹھا، سیلابی صورتحال کی اتنی تباہی اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی تھی، سیلاب کے دنوں میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے۔ نواز شریف نے سیلاب کے دنوں میں کہا تھا آپ نے لاہور نہیں آنا جب تک ان کی مشکل آسان نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں دن رات آپ کی خدمت کے لیے کام کیا، یہاں کوئی احسان جتانے نہیں آیا، جب تک آپ کی مشکلات کم نہ ہوئیں آرام سے نہیں بیٹھا، راجن پور کی سڑکوں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو دوبارہ بنایا، راجن پور میں دانش سکول بنایا۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ دانش سکول بنائیں تاکہ غریبوں کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے