شاہد خاقان عباسی

تمام جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دیتی تو حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی سمیت پی ڈی ایم میں شامل تمام دس جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دیتی تو موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اس وقت آٹھ جماعتیں شامل ہیں۔ جن کی اپنی اپنی الگ حکمت عملی اور پالیسی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ساتھ دیا ہوتا تو پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ بہت پہلے کرچکے ہوتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ہر مہینے ایک نیا کرپشن اسکینڈل سامنے آتا ہے۔ رنگ روڈ اسکینڈل میں بڑے بڑے شرفا کے نام شامل ہیں۔ حکومت اس وقت قرضے لے کر منصوبے تکمیل کررہی ہے جبکہ پاکستان کی ایکسپورٹ گروتھ ایک فیصد ہے اور حکومت غلط بیانی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے