ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان مثبت انداز میں تمام ممالک کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مثبت انداز میں تمام ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی ماورائے عدالت قتل پر شدید دکھ اور افسوس ہے اور پاکستان نے اس گھناونے بھارتی عمل کی مذمت کیلئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت الطاف احمد شاہ کی موت کی تحقیقات کرائے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے جس میں مذید دو کشنیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت کے مقبوضہ کشمیر مسئلہ کو حل کرنے کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتا ہے تاہم مقبوضہ کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب ہے اور پاکستان ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہتا ہے اور آئندہ بھی زور دیتا رہے گا لیکن بھارت درست طریقے سے جواب نہیں دے رہا۔ پاکستان میں سیکیورٹی حالات میں بہت بہتر آئی ہے، اس حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملہ پر بہت جامع وضاحت دے چکے ہیں اور اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے