اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار تھے، اس لیے بھارت کو فوری جواب دیا۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنےدفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
Short Link
Copied