ہواوے

ہواوے کی جانب سے نیا اسمارٹ فون متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) ہواوے نے کچھ عرصے قبل نووا 8 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جو 5 جی سپورٹ کے ساتھ تھا۔  چینی کمپنی نے نووا 8 ایس ای فور جی ورژن پیش کیا ہے جو کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ دونوں میں فرق پراسیسر کا ہے اور نووا 8 ایس ای میں کمپنی کا اپنا تیار کردہ کیرین 710 اے چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نووا 8 ایس ای فائیو جی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 یا 800 ہو پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس نئے فون میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا۔ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹر اوائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔ جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 3800 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ اور ہاں امریکی پابندیوں کے باعث یہ فون بھی گوگل پلے اسٹور اور دیگر سروسز محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے