بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا پانچ سال میں تنخواہ دگنی اور غریبوں کیلئے مفت سولرپینل دینے کا اعلان

گڑھی خدابخش (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے پانچ سال میں تنخواہ دگنی اور غریبوں کیلئے مفت سولر پینل دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی منارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں، 16 سال پہلے کچھ قوتوں نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا، وہ سمجھتے تھے کہ بینظیر کو شہید کرکے قوم کی آواز دبا دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بچاسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں، بینظیر بھٹو نے 30 سال جمہوریت کے لیے جدوجہد کی، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔ آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام تکلیف میں ہیں، وقت آگیا ہے کہ ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، ملک میں غریبوں کا راج قائم کرنا ہوگا، صرف عوامی راج پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، ملکی مسائل کا حل قائد عوام کے منشور میں موجود ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم 3 نسلوں سے بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے ہے، موقع ملا تو عوام کے مسائل کو کم کرکے دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے