نیئر بخاری

بلاول بھٹو ووٹرز کے الیکٹڈ وزیراعظم ہوں گے۔ نیئر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سلیکٹڈ نہیں ووٹرز کے الیکٹڈ وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے گی، منتخب نمائندوں اور جمہوری نظام سے ہی سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر زراعت میں خودکفالت اور صنعتی انقلاب لائے گی، بلاول بھٹو زرداری سلیکٹڈ نہیں ووٹرز کے الیکٹڈ وزیراعظم ہوں گے۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی طرح جیالے امیدوار ملک بھر سے کامیاب ہوں گے، آمریت کا مقابلہ کرنے والے جیالوں سے معاہدے کرکے بھاگنے والے کا کیا مقابلہ، آئینی، انسانی اور معاشی حقوق کی عوامی سیاست بزدلوں کے بس کی بات نہیں، بلاول خیبرپختونخوا میں تاریخی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر سیاسی جماعت کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں، گورنر ہاؤس لاہور میں سیاسی اجتماع پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، نگران وزیراعظم سیاسی جماعت کے لیڈر اور سینیٹر کو قائد ایوان سینیٹ نامزد نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار قائد ایوان سینیٹ کا عہدہ غیرآئینی غیرقانونی طور پر استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے