شاہد خاقان عباسی

بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جسے اپوزیشن کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کی جانب سے کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پارٹی چیئرمین ہیں ایسی گری ہوئی باتیں انہیں زیب نہیں دیتی، انہیں سلجھی ہوئی باتیں کرنی چاہئے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ بلاول کی گھٹیا باتیں اس قابل نہیں کہ ان کا جواب دیا جاسکے۔ انہیں اس بات کا غصہ ہے کہ پی ڈی ایم سے کیوں نکالا گیا، جس کی وجہ سے وہ اس قسم کی گھٹیا باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سے مفاہمت نہیں کرنی، شہباز شریف نے محاورتاً کہا تھا کہ پاؤں پکڑنے کو تیار ہیں، اصولوں پر ڈیل کرکے حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے