جاوید لطیف

بشری بی بی کیلئے سہولت کاری میسر ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کیلئے سہولت کاری میسر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پر ریاستی جبر ہوگا تو قوم کا ریاست سے رشتہ کمزور ہوگا، میں نے قانون کی بالادستی کی بات کی تھی مجھ پر غداری کا مقدمہ کیا گیا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری اور تشدد کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ میں سمجھا کہ تشدد کے نشانات دیکھ کر وہ میڈیکل رپورٹ کا کہیں گے۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم نے طاقتور لوگوں کے سامنے گستاخی کی ہے، تم جیسے لوگوں کو تو سنگسار کردینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے