شرجیل میمن

بروقت اقدامات کی بدولت شہر کے 95 فیصد علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت شہر کے 95 فیصد علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بعض علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ 2 دن کے دوران کراچی میں 400 ملی میٹر بارش ہوئی، سندھ حکومت نے شہر کی 95 فیصد سڑکوں اور علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نیچرل ڈرین اور پمپنگ سے پانی نکال دیا ہے، بلدیاتی عملہ اور مشینری موجود رہی، چھٹی کی باتیں محض الزام ہے۔ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت شہر کے 95 فیصد علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے تاہم ٹاور، کھارادر، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات سمیت کراچی کے بعض علاقے اب بھی زیر آب ہیں جن کی نکاسی کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے