مسلم لیگ ن ایم کیو ایم

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم ملاقات طے

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کل اسلام آباد میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔ ایم کیو ایم کا وفد کل شام 4 بجے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ ایم کیو ایم وفد میں فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ احسن اقبال، ایاز صادق اور ن لیگ کے دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم وفود کی اس ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کو وفاق سے براہ راست فنڈز کی منتقلی کا مطالبہ کردیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کی حمایت کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل عوام کے سامنے پیش کردیا۔ کراچی میں سیمینار سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبوں کی طرح وفاق سے شہری حکومتوں کو بھی براہ راست پیسے ملنے چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے