شہباز شریف

ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری و دیگر منصوبوں پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبہ بندرگاہوں کو چین، وسط ایشیا سے جوڑ کر معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، وسط ایشیائی ریاستوں سے بذریعہ ریل رابطہ خطے کی ترقی کا باعث بنے گا، منصوبہ پاکستان ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی اور وفاق کی علامت ہے، مین لائن ون پاکستان ریلوے کی معاشی بحالی و ترقی کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شمسی توانائی منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تکمیل تک لے جا رہی ہے، سی پیک گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ مرحلے سے نکل کر بزنس ٹو بزنس والے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، سی پیک کے تحت صنعتی ترقی کے نئے دور کاآغاز ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے سے ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی، کراچی سرکلر ریلوے سے عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے