مریم نواز ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر اور وزیراعلی پنجاب کا پاک ، ایران تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول نے ملاقات کی اور پاک، ایران تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی، وزیراعلی مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدی کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاک، ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے، ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے