فرح گوگی

ایف آئی اے نے فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی کو 30 دن میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباو سے اربوں روپے کمائے، انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے