انتخابات

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 42.5 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دے دی ہے تاہم انتخابات کے لیے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

ادھر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے