علیزے شاہ

علیزے شاہ نے اپنی معنی خیز پوسٹ سے ناقدین کے منہ بند کردیے

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی معنی خیز پوسٹ سے ناقدین کے منہ بند کردیے، ہر گزرتے دن کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر ’پرندوں‘ والا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے۔‘ خیال رہے کہ اب تک علیزے شاہ کی پوسٹ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘عہدِ وفا’ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے  خود کو ’بہادر پرندہ‘ قرار دے دیا۔ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے