شازیہ مری

اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کے اجلاس بلانے میں تاخیر اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔ صدر پر لازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلا تاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ قومی اسمبلی فعال ہو سکے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ صدر ایک شخص کی وفاداری کے بجائے آئین کی پاسداری کریں، انہوں نے یاد دلوایا ہے کہ یہ وہی صدر ہے جس نے ماضی میں قومی اسمبلی کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ماضی کی طرح آئین سے کھیلنے سے گریز کرے، صدر علوی کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے