مولانا فضل الرحمن

امریکہ کو گالیاں دینے والا شخص آج امریکہ کو ہی مدد کیلئے پکار رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امریکہ کو گالیاں دینے والا شخص آج امریکہ کو ہی مدد کے لیے پکار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے، اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا اپنا اپنا منشور ہے۔ انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی لیکن اب ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا ہے، چین سمیت دیگر دوست ممالک پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں جبکہ روس سے تجارت شروع کرنے سے بھی عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو گالیاں دینے والا شخص آج امریکہ کو ہی مدد کے لیے پکار رہا ہے لیکن کوئی اس کی مدد کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے