مراد علی شاہ

اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہو گا، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگ پہچان کے لیے اپنے بچوں کے بازوؤں پر اپنے نام لکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگ پہچان کے لیے اپنے بچوں کے بازوؤں پر اپنے نام لکھ رہے ہیں اور دوسری جانب بھارت کشمیریوں کے ساتھ سےجو ظلم کر رہا ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ میری پریس کانفرنس کسی سے شکایت نہیں، ہمارا حکومت چلانے کا تجربہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی نے فنڈز کے لیے مختلف کوششیں کیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنیوا کانفرنس سے متعلق سندھ نے تیاری کی اور پیسے آئے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 ارب ڈالرز سندھ حکومت کو ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے فنڈ ملے، سندھ میں سیلاب سے 4 ملین ایکٹر زمین تباہ ہوئی، 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے