خواجہ آصف

اختلاف کرنا، پسند ناپسند، نفرت کرنا ہر ایک انفرادی کا حق ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اختلاف کرنا، پسند ناپسند، نفرت کرنا ہر ایک انفرادی کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے صحافی وجاہت سعید کو جوابی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کے متعلق یہ کہنا کہ اس شہر کو بھارت کے قبضے میں چلا جانا چائیے تھا کیونکہ خواجہ آصف اس شہر کا باسی اوریہاں پی ایم ایل کا کامیاب جلسہ ہواہے۔ یہ ہی ذہنیت 9 مئی بغاوت، دہشت گردی کے پیچھے کارفرما تھی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ یہ سوچ کسی پاکستانی کی نہیں ملک دشمنی کی آگ میں جلتے ہوئے کسی فرد کی ہوسکتی ہے۔ (ایسے افراد یا گروہ) شاید صرف سیالکوٹ ہی نہیں پاکستان کو بھی بھارت کے حوالے کرنا چاہتے ہوں۔

وجاہت سعید نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ کی جانب سے ن لیگ کے سیالکوٹ جلسے کی شیئر کی جانے والی ویڈیو پر ایک ایسا تبصرہ کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے باسیوں کو خاصا مشتعل کیا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے ہمیں صرف فٹ بال اورخواجہ آصف دیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں، 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست پر سیالکوٹ انہیں دے دینا چاہئیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے