عبدالعلیم خان

اختلافات سے قطع نظر ہمیں صرف ملک کا سوچنا ہے۔ علیم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ اختلافات سے قطع نظر ہمیں صرف اور صرف ملک کا سوچنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علیم خان نے وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کے حضور سربسجود اور این اے 117 کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وطن عزیز کی بہتری اور لوگوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہوگی۔

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کرے گی، وعدے پورے کرنے کیلئے پہلے دن سے ہی کام شروع کردیں گے، ملکی معیشت کی بہتری اور عام آدمی کو ریلیف ہمارے لئے اہم ترین ٹاسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے