احسن اقبال

پی ٹی آئی کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں، عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔

تفٖصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی ترجمان کہتے ہیں ملک کی معیشت جنت بن گئی ہے، حکومتی ترجمان عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کون سے اعداد و شمار سے حکومتی ترجمان عوام کا پیٹ بھرنا چاہتے ہیں؟

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے اعداد و شمار سے عوام کو روٹی نہیں ملتی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام میں اپنی غیر مقبولیت سے خوف زدہ ہے، اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے