ندیم افضل چن

آج عمران خان کیساتھ وہ لوگ موجود ہیں جن کو وہ میٹنگز میں گالیاں دیا کرتے تھے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ آج وہ لوگ موجود ہیں جن کو وہ اپنی میٹنگز میں گالیاں دیا کرتے تھے، کوئی نظریاتی رہنما اور کارکن ان کے ساتھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھی۔ عمران خان نے بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا تھا تو وقت کا حساب لگا کر جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ یہ تو 2028 تک حکومت بناکر بیٹھے تھے۔ ان کا خوابوں کا محل 2028 تک تیار تھا جو ٹوٹ گیا۔ اسٹبلشمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن میں کون کون ہوگا کس کس کو سائیڈ پر کرنا ہے سب طے تھا۔ یہ بھی سوچ لیا گیا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کس کو لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چیف جسٹس ان کے خلاف تھے ان کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوچ لیا گیا تھا کہ کس کو سپریم کورٹ کا جج بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے