سراج الحق

آئی ایم ایف کی ایما پر حکمرانوں نے ملکی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر دیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو عوام دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما پر حکمرانوں نے ملکی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر دیا، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ختم کرنے سے ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا نیا سیلاب آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت آٹا، چینی، گھی، دالوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پیٹرول، بجلی، گیس اور ادویات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو مارچ میں فیصلہ کن مارچ ہوگا، حکمران جان لیں قوم آئی ایم ایف کی غلامی کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمران اشرافیہ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ختم کر کے معاشی تباہی کے دروازے کھول د یئے، 101 دھرنوں کی ملک گیر تحریک کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے کہا کہ ملکی ادارے سٹیٹ بنک بیچنے والوں کو عوام کو جواب دہ ہونا پڑے گا، جھوٹ اور یوٹرنز کی سیاست نے ملک تباہ کردیا، مدینہ ریاست کے نام پر شعائر اسلامی کا مذاق اڑایا گیا۔ ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے