ایم ڈی ائی ایم ایف

آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم کی ایم ڈی IMF کو یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئی ایم ایف معاہدے کی معمولی خلاف ورزی کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔  اس موقع پر کرسٹالینا جارجیوا وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف بورڈ کیلئے نہایت عمدہ کیس پیش کیا۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ بورڈ کو ماضی کے اعتماد کے فقدان کے باعث معاہدے پر عمل درآمد پر شک تھا، وزیراعظم سے مسلسل رابطہ رہنے پر بورڈ کو یقین دلایا گیا کہ پاکستان وعدے پورے کرے گا۔ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ بورڈ کو بتایا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم سے ذاتی طور پر ملی ہیں، انہیں وعدے پورے کرنے پر سنجیدہ پایا، آئی ایم ایف اور پاکستان میں مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے